وقف املاک پر اپنوں کی دست درازی امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ اے دل تری بربادی کے آثار بہت ہیں =شہکار کے بہروپ میں فن کار بہت ہیں یہ وقت کی سازش ہے کہ سورج کی شرارت =سائے مری دیوار کے اس پار بہت ہیں وقف ایکٹ وقف ایکٹ ٢٠١٣ ء میں ترمیم کی خبر سے امت کا بیدار مغز طبقہ پریشان تھا اور اس سلسلے میں اپنی تشویش کے اظہار کے ساتھ دعاء گو تھا کہ وقف ترمیمی بل پاس نہ ہو سکے؛ اللہ اللہ کرکے یہ بلا فی الحال ٹل گئی کہ حزب مخالف کی سخت مخالفت کی وجہ…