بے حیائی کے مناظر اور ہمارے معاشرے کا المیہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ حیاء انسان کی فطری خوبیوں میں سے ایک ایسی عظیم صفت ہے جو نہ صرف اخلاقی بلندی عطاء کرتی ہے بلکہ روحانی پاکیزگی اور معاشرتی حسن کا ذریعہ بھی بنتی ہے؛ حیاء نام ہے شرم، جھجک یا نفسانی ناپسندیدگی کا اور شریعت میں حیاء دل کی وہ کیفیت ہے جو انسان کو گناہوں سے روکتی اور نیکی کی طرف مائل کرتی ہے؛ اسی لئے شریعت مطہرہ میں حیاء پر بہت زور دیا گیا ہے، نبی اکرم ﷺ…
-
-
اسبابِ ارتداد اور اس سے بچنے کی تدبیریں ڈاکٹر مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی استاد عربی دارالعلوم دیوبند کی ”ایمان بچائیے“ کے عنوان سے ایک طویل تحریر ہے؛ اس میں آپ نے ایمان کی اہمیت، فضیلت، ضرورت اور حفاظت پر مفصل روشنی ڈالی ہے اور تحریر کے اخیر میں ارتداد کے اسباب و علل کی نشاندہی کے ساتھ اس کے سدِ باب کے طریقے بھی بتلائے ہیں؛ یہ مکمل تحریر پڑھنے کے لائق ہے مگر چونکہ لمبی تحریر سے اکثر لوگ صرف نظر کرتے ہیں، اس لئے محض اخیر کا وہ حصہ جو اس وقت سلگتا ہوا مسئلہ ہے، اسے…
-
سیلاب زدگان کی امداد میں علماء و أئمہ کا مثالی کردار امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ بہار میں بھیانک سیلاب اس وقت بہار کے شمال مشرق کے تقریباً گیارہ اضلاع بھیانک سیلاب کی زد میں ہے، اس سیلاب نے جان و مال کا بڑا نقصان کیا ہے، پوری کی پوری بستی غرق ہو گئ اور لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی پانی کی نذر ہو گئی؛ اس میں ضلع دربھنگہ اور سہرسہ بہت زیادہ متاثر ہے، کوسی ندی سے لگی بستیوں میں اس حقیر کا نانیہال جمال پور اور اس سے متصل بستی جھگڑوا، بھبھول، کھینسا، جلئ وغیرہ میں زیادہ…
-
اہانتِ رسول ﷺ اور ہمارا غیر معتدل رویہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ اعتدال خیرِ امت کی وجہ امت محمدیہ کے خیر امت ہونے کی وجوہات میں بڑی وجہ”امت وسط“ہونا ہے، وسط سے مراد اعتدال ہے، یعنی اللہ تعالیٰ نے اس امت کو افراط وتفریط سے پاک ایسا جامع و مانع اصول عطاء کیا ہے، جو ہر زمانے اور ہر خطے کے لوگوں کے فطری مزاج و مذاق کے عین موافق ہے اور جس پر چلنا بھی آسان ہے؛ مفتی شفیع عثمانی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ (٢٥؍جنوری ١٨٩٧ء – ٦؍اکتوبر ١٩٧٦ء)نے سورہ أعراف آیت نمبر ١٨١ کے ذیل میں امت محمدیہ…
-
مدرسۃ البنات کے ذمہ داران سے دردمندانہ اپیل امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ طالبات کی ویڈیو اکثر مدرسۃ البنات کے ذمہ داران اپنے مدرسہ کا یوٹیوب چینل بنا رکھے ہیں، جس میں تعلیم و تعلم، انتظام و انصرام اور پروگرام کی ویڈیو بنا کر ڈالتے رہتے ہیں؛ ان میں بسا اوقات طالبات کی تلاوت، نعت اور نظم و ترانہ کی بھی ویڈیو ہوتی ہیں؛ ان ویڈیوز میں کبھی طالبہ مردوں کے جم غفیر میں اپنی آواز کا مظاہرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور کبھی درس گاہ میں، زیادہ تر ویڈیوز میں یہ طالبات بالغہ ہوتی ہیں جیسا کہ مکمل پردہ سے…
-
داعیانِ اسلام کے خلاف ظالمانہ فیصلہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ مسلمانان ہند کی آزمائش مسلمانانِ ہند کے دامن میں آزمائش ہی آزمائش ہے، ایک آزمائش کا دور ختم نہیں ہوتا ہے کہ دوسری آزمائشوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ؛رب قدیر کا فیصلہ دیکھئے کہ ہم ابھی وقف ترمیمی بل کی گتھی سلجھانے ہی میں لگے تھے کہ ایک اور غم نے دستک دے دی،کل داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی صاحب و عمر گوتم صاحب سمیت مزید چودہ لوگ کلمہ کی دعوت کے مجرم قرار دئیے گئے اور آج ان دونوں حضرات سمیت بارہ لوگوں کو عمر قید اور…
-
یومِ اساتذہ پر اساتذۂ مدارس کی اشک شوئی کا عہد کیجئے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ یومِ اساتذہ ٥؍ستمبر کو بھارت میں اور ٥؍اکتوبر کو پوری دنیا میں یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے، بھارت میں یہ دن دوسرے صدر جمہوریہ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے؛ رادھا کرشنن جی تعلیم و تعلم سے دلچسپی رکھنے والے انسان تھے اور کئی علوم و فنون کے ماہر تھے؛ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ درس و تدریس میں گزارا اور ملک و بیرون ملک تدریسی خدمات انجام دی، ان کی تعلیمی خدمات…
-
امام اور عوام امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ پیشئہ امامت امامت انتہائی صبر و تحمل والا پیشہ ہے، اس میں امام صاحب عوام کے درمیان ہوتے ہیں اور عوام یہ سمجھتی ہے کہ امام صاحب سے ہر طرح کا جرح و قدح اور الٹے سیدھے طریقے سے پیش آنا، ہمارا پیدائشی حق ہے؛ بسا اوقات اس بھونڈے انداز میں پیش آتے ہیں کہ اچھا خاصا متحمل المزاج شخص بھی تحمل کھو بیٹھتا ہے، میرا واقعہ ہی سن لیجئے! بعد نماز عصر میں مصلیٰ پر حسبِ سہولت بیٹھتا ہوں تاکہ لوگ جو کچھ پوچھنا چاہیں پوچھ لیں؛ مئی کا واقعہ ہے کہ…
-
مدارس کے خلاف سازش کا حصہ مت بنئے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ مدارس کے خلاف ہنگامہ آرائ چار پانچ دن قبل دہلی کے ایک مدرسہ میں ایک طالب علم کی موت واقع ہو گئی، موت کا سبب جسمانی تشدد ہے؛ یہ ایک ناقابلِ معافی جرم ہے، اس میں شریک افراد کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے اور سخت سے سخت دینی چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے سامانِ عبرت ہو؛ مدارس میں طلبہ کی مار پٹائی کی بالکل اجازت نہیں ہوتی ہے اور اس پر ذمہ داران وقتاً فوقتاً اساتذہ کو متنبہ کرتے رہتے ہیں؛ پھر بھی کبھی کوئی واقعہ اس…
-
ناموسِ رسالت ﷺ پر حملہ اور ہمارا طرزِ عمل امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ ملک میں مسلمانوں کی ذہنی و جسمانی ایذا رسانی کے مختلف طریقے آزمائے جا رہے ہیں،ان طریقوں میں ایک طریقہ شعائر اسلام کی اہانت کا ہے ،بالخصوص ناموسِ رسالت مآب ﷺ پر حملہ کی کوشش ہے، جس سے مسلمانوں کی سب سے زیادہ دل آزاری ہوتی ہے؛ آئے دن کوئی نہ کوئی دریدہ دہن اٹھتا ہے اور نبی معصوم ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے آپ کی صاف ستھری زندگی کو داغدار کرنے کی ناپاک جسارت کرتا ہے؛ اس طرح کے واقعات ایک مومن کے لئے کتنا…