• اسلامیات - علم و عمل - معاملات و معاشرت

    امام اور عوام

    امام اور عوام امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ پیشئہ امامت امامت انتہائی صبر و تحمل والا پیشہ ہے، اس میں امام صاحب عوام کے درمیان ہوتے ہیں اور عوام یہ سمجھتی ہے کہ امام صاحب سے ہر طرح کا جرح و قدح اور الٹے سیدھے طریقے سے پیش آنا، ہمارا پیدائشی حق ہے؛ بسا اوقات اس بھونڈے انداز میں پیش آتے ہیں کہ اچھا خاصا متحمل المزاج شخص بھی تحمل کھو بیٹھتا ہے، میرا واقعہ ہی سن لیجئے! بعد نماز عصر میں مصلیٰ پر حسبِ سہولت بیٹھتا ہوں تاکہ لوگ جو کچھ پوچھنا چاہیں پوچھ لیں؛ مئی کا واقعہ ہے کہ…

  • اسلامیات - علم و عمل - معاملات و معاشرت

    مدارس کے خلاف سازش کا حصہ مت بنئے

    مدارس کے خلاف سازش کا حصہ مت بنئے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ مدارس کے خلاف ہنگامہ آرائ چار پانچ دن قبل دہلی کے ایک مدرسہ میں ایک طالب علم کی موت واقع ہو گئی، موت کا سبب جسمانی تشدد ہے؛ یہ ایک ناقابلِ معافی جرم ہے، اس میں شریک افراد کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے اور سخت سے سخت دینی چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے سامانِ عبرت ہو؛ مدارس میں طلبہ کی مار پٹائی کی بالکل اجازت نہیں ہوتی ہے اور اس پر ذمہ داران وقتاً فوقتاً اساتذہ کو متنبہ کرتے رہتے ہیں؛ پھر بھی کبھی کوئی واقعہ اس…

  • اسلامیات - علم و عمل - معاملات و معاشرت

    ناموسِ رسالت ﷺ پر حملہ اور ہمارا طرزِ عمل

    ناموسِ رسالت ﷺ پر حملہ اور ہمارا طرزِ عمل امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ ملک میں مسلمانوں کی ذہنی و جسمانی ایذا رسانی کے مختلف طریقے آزمائے جا رہے ہیں،ان طریقوں میں ایک طریقہ شعائر اسلام کی اہانت کا ہے ،بالخصوص ناموسِ رسالت مآب ﷺ پر حملہ کی کوشش ہے، جس سے مسلمانوں کی سب سے زیادہ دل آزاری ہوتی ہے؛ آئے دن کوئی نہ کوئی دریدہ دہن اٹھتا ہے اور نبی معصوم ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے آپ کی صاف ستھری زندگی کو داغدار کرنے کی ناپاک جسارت کرتا ہے؛ اس طرح کے واقعات ایک مومن کے لئے کتنا…

  • تنقید و تجزیہ - علم و عمل

    آزاد بھارت کا جائزہ

    آزاد بھارت کا جائزہ  امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ ابتدائیہ ہم آزادی کی ٧٧ ویں سالگِرہ اور ٨ ٧ واں جشن منارہے ہیں اور پورا ملک آزادی کے اس جشن میں ڈوبا ہوا ہے؛ آزادی کے جشن کی ہنگامہ آرائی میں ہم سب کھو کر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارا ملک  آزاد ہے لیکن  کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ اور کیا آزادی صرف زمامِ حکومت بدل جانے کا نام ہے؟ یا  سیاسی، معاشی، سماجی اور فکری آزادی حاصل کرنا ہی اصل آزادی ہے؟ آئیے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نیز غور کرتے ہیں کہ کیا…

  • انتخاب مطالعہ - علم و عمل - فقہ و فتاوی

    مسئلہ اوقاف میں وکلاء سے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا دلچسپ مکالمہ

    مسئلہ اوقاف میں وکلاء سے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا دلچسپ مکالمہ   پیشکش:امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ (١٨٦٣ء- ١٩٤٣ء)  کے نام و مقام سے کون واقف نہیں ہے؟ اور آپ کے تبحر علمی کی کس کو خبر نہیں ہے؟علوم نبویہ کے خوشہ چیں اچھی طرح جانتے ہیں کہ اکابر دیوبند میں ایک ایسا معتبر و مستند نام ہے، جس نے اپنے مابعد والوں کے لیے علوم و معارف کا ایسا بحر بیکراں چھوڑا ہے کہ علم کے شیدائی غوطہ لگا کر تھک جائیں گے مگر تمام لعل و گوہر تک…

  • علم و عمل - معاملات و معاشرت

    وقف املاک پر اپنوں کی دست درازی

    وقف املاک پر اپنوں کی دست درازی امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ اے دل تری بربادی کے آثار بہت ہیں =شہکار  کے بہروپ میں فن کار بہت ہیں یہ وقت کی سازش ہے کہ سورج کی شرارت =سائے مری دیوار کے اس پار بہت ہیں وقف ایکٹ وقف ایکٹ ٢٠١٣ ء میں ترمیم کی خبر سے امت کا بیدار مغز طبقہ پریشان تھا اور اس سلسلے میں اپنی تشویش کے اظہار کے ساتھ دعاء گو تھا کہ وقف ترمیمی بل پاس نہ ہو سکے؛ اللہ اللہ کرکے یہ بلا فی الحال ٹل گئی کہ حزب مخالف کی سخت مخالفت کی وجہ…

  • سیاست - علم و عمل

    وقف املاک پر مرکزی حکومت کی نظر

    وقف املاک پر مرکزی حکومت کی نظر  امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ وقف املاک ملک بھر میں وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ جائدادیں تقریباً ٨.٧لاکھ ہیں، اِن میں قریب ٩.٤لاکھ ایکڑ اراضی ہے اور غیر رجسٹرڈ املاک اس کے علاوہ ہیں؛ ریلوے کے بعد منقولہ اور غیر منقولہ جائدادیں سب سے زیادہ وقف بورڈ کے پاس ہے، جس کی موجودہ قیمت ایک لاکھ بارہ ہزار کروڑ روپے ہیں، یہ اتنی بڑی رقم ہے کہ اگر ایمانداری سے اس کا ایک چوتھائی حصہ بھی مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی بدحالی ختم کرنے پر خرچ کیا جائے تو حکومتی تعاون کے بغیر…

  • تنقید و تجزیہ - سیاست - علم و عمل

    بہار کے مسلمان پرشانت کشور سے ہوشیار رہیں

    بہار کے مسلمان پرشانت کشور سے ہوشیار رہیں امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ✍️ جن سراج تحریک پرشانت کشور جن سُراج تحریک کے بانی ہیں، یہ پچھلے دو سال سے بہار کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے لئے سیاسی زمین ہموار کرنے میں لگے ہوئے ہیں ؛ اس سے پہلے وہ سیاسی جماعتوں کے لئے انتخابی حکمت عملی تیار کرتے تھے اور اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی رہے ہیں، اس کامیابی نے انہیں اپنے لئے سیاسی مقام حاصل کرنے کی چاہت پیدا کر دی ہے؛ چنانچہ انہوں نے گاندھی جی کے یومِ پیدائش پر سیاسی جماعت تشکیل…

  • تنقید و تجزیہ - علم و عمل

    مرضئ مولیٰ از ہمہ اولیٰ 

    مرضئ مولیٰ از ہمہ اولیٰ  امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :وزیراعظم  بالآخر مودی جی تیسری بار وزیراعظم بن گئے اور گزشتہ کل حلف بھی اٹھا لئے؛ اس بار وزیراعظم بننے کے باوجود چہرے کی چمک ماند ہے کیونکہ نتیش اور نائیڈو کے سہارے یہاں تک پہنچے ہیں، یہ سہارا کب تک کام آئے گا؟ یہ تو وقت بتائے گا، فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا؛ مودی جی کے تیسری بار وزیراعظم بننے پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید رکھتے ہیں کہ اس بار زبانی جمع خرچ کے بجائے، کام…

  • خواتین و اطفال - علم و عمل

    ننھی بچی، اسکول اور والدین

    ننھی بچی، اسکول اور والدین امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ آئیے! آپ کو اولاد کی تربیت کے سلسلے میں والدین کی مجرمانہ غفلت کا ایک واقعہ سناتا ہوں؛ میرے ایک مقتدی ہیں،ادھیڑ عمر کے ہیں، نمازی ہیں اور بظاہر دیندار ہیں حالانکہ چہرا صفا چٹ ہے ؛ کبھی کبھی فجر کے بعد میرے پاس آکر بیٹھ جاتے ہیں، مسلمانوں کی زبوں حالی اور دین و شریعت سے دوری پر بڑے درد انگیز انداز میں اظہارِ غم کرتے ہیں اور قوم و ملت کے لئے کچھ کرنے کے جذبات کا اظہار کرتے رہتے ہیں؛ میں ان کی باتوں سے بڑا متأثر تھا…