دہلی میں دینی تعلیم و تربیت کا گہوارہ، شمس العلوم شاہدرہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی :دہلی میں مدارس تذکرہ دہلی مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑ نہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز مولانا الطاف حسین حالی مرحوم نے یہ شعر دہلی کے اجڑے ہوئے حالات سے رنجور ہو کر کہا تھا، مرحوم کا یہ رنج بجا تھا، انہوں نے “عالمِ خواب” کے اس حسین و آباد شہر کو اپنی نگاہوں سے اجڑتے دیکھ کر دل میں ٹیس محسوس کی، اور اس ٹیس کو شعر کے جامہ میں ڈھال کر اظہارِ غم کیا؛ ١٨٥٧ء میں ہندوستانیوں نے انگریزوں…
-
-
حضرت الاستاذ مفتی خالد حسین نیموی قاسمی بحیثیت ایک کامیاب مربی امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ ابتدائیہ دنیا میں ہر دن انسان کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ہزاروں آتے ہیں اور ہزاروں چلے جاتے ہیں؛ ان آنے جانے والوں میں اکثر گمنامی کی زندگی گذار کر دنیا کو الوداع کہہ جاتے ہیں، نہ وہ کوئی کارہائے نمایاں انجام دیتے ہیں، نہ ان کا کوئی کارنامہ منظر عام پر آتا ہے، نہ ان کی شخصیت محدود دائرہ سے باہر نکل پاتی ہے اور نہ ہی ان کی انسانیت کے لئے کوئی قابلِ ذکر خدمت ہوتی ہے جو ان کے…
-
امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ بچے قوم کے مستقبل ہوتے ہیں، مستقبل انہیں کے دم سے منور ہوتا ہے مگر یہ تب ہوتا ہے جب انہیں تراش خراش کر مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزماں ہونے کے لئے تیار کیا جائے، تربیت کی بھٹی میں تپاکر آنے والے مشکلات سے نپٹنے کا ہنر سکھایا جائے، زمانے کے نشیب و فراز کو حسنِ تدبیر سے حل کرنے کا علم وفن دیا جائے اور صحیح تعلیم وتربیت دی جائے۔ تعلیم وتربیت کے یہ فرائض قوم کے اساتذہ نبھاتے ہیں،یہ اساتذہ ہی ہوتے ہیں جو اپنے خون جگر سے نونہالوں کی آبیاری کرکے قوم وملک…
-
امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ٨ مارچ کا دن دنیا بھر میں “یومِ خواتین”کے نام سے منایا جاتا ہے،اس دن خواتین کے حقوق اور آزادی کی بات بڑے جوش و خروش سے کی جاتی ہے مگر کیا جو باتیں خواتین کی آزادی اور حقوق کے متعلق کی جاتی ہیں، فطرت کے موافق ہے؟اور حقوق کے حصول کے لئے جو راستے اختیار کئے جاتے ہیں، وہ منزل تک پہنچا سکتے ہیں؟ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے؛ دیکھئے دنیا کی آبادی کا نصف حصہ خواتین ہے، خواتین خدا کی تخلیق کا عظیم شاہکار ہے، اس شاہکار کے کئی روپ…
-
مصنوعی ذہانت کے فائدے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :مصنوعی ذہانت اس سے قبل مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر دو مختصر تحریر احقر کی آئ تھی ،جس میں مصنوعی ذہانت کی تعریف، اس کی قسمیں اور اس کے استعمال کے چند شعبوں کا تعارف پیش کیا گیا تھا؛ مصنوعی ذہانت ایک بڑے انڈسٹریل کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے اور دنیا بھر کی کمپنیاں اسے بنانے اور استعمال میں لانے کے لیے اچھا خاصہ سرمایہ لگا رہی ہے؛ اس لئے ایسے میں ہمارے لئے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ اس کے انسانیت پر کیا اثرات مرتب…
-
اسلام میں سالِ نو پر جشن کا کوئی تصور نہیں اسلام نے خوشی منانے کے مواقع اور طریقے دونوں کی رہنمائی فرمائی ہے جن کی تفصیلات اسلامی کتاب اور لٹریچر میں موجود ہے؛ ان مواقع میں کہیں بھی سالِ نو کی آمد پر جشن و خوشی کا کوئی تصور نہیں ہے، خواہ ہجری کیلنڈر کے مطابق ہو یا عیسوی کیلنڈر کے مطابق لیکن جب سے مسلمان مغربی تہذیب و تمدن کے موافق زندگی کے صبح و شام گزارنے لگا ہے تب سے مغربی خرافات کے گھن چکر میں جکڑا ہوا ہے اور اسی خرافات کا ایک حصہ سالِ نو پر…
-
مصنوعی ذہانت کی قسمیں امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :مصنوعی ذہانت گزشتہ تحریر میں مصنوعی ذہانت کی تعریف اور اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی تھی،آج ہم اس پر روشنی ڈالیں گے کہ مصنوعی ذہانت کی کتنی قسمیں ہیں؟ اور ان کا استعمال کن مقاصد کے لیے کیا جا سکتا ہے؟ چونکہ مصنوعی ذہانت انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کرتا ہوا ایک ایسا سائنسی ٹیکنالوجی ہے جو انسانی زندگی کے تقریباً تمام شعبوں پر اثر انداز ہو رہا ہے؛ اس لئے اس کی حقیقت تک رسائی حاصل کرنا چاہئے اور اس کے مفید استعمال کے طریقوں کو جاننا چاہئے؛اسی…
-
مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ مصنوعی ذہانت آج کل مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انتیلیجنس کا بڑا چرچہ ہے، یہ ایک سائنسی ایجاد ہے،جو ٹکنیکل کی دنیا میں سائنس دانوں کی بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے؛اس کے فوائد و مضرات پر بحث ہو رہی ہے، مستقبل میں انسانیت کے لئے یہ کس حد تک سود مند ثابت ہو سکتا ہے؟ اور کس طرح کے نقصانات پہنچا سکتا ہے؟ اس پر ماہرین کے درمیان ریسرچ جاری ہے؛لیکن اردو داں کا بڑا طبقہ بالخصوص مدارس سے منسلک حضرات اس سے ناواقف ہیں ،اس لئے آئیے ہم اس کا…
-
حضرت مولانا ہارون الرشید نور اللہ مرقدہ نابغئہ روزگار خطیب تھے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی(نواسہ حضرت والا) :ابتدائیہ حضرت مولانا ہارون الرشید نور اللہ مرقدہ کی ذات گرامی اس دور قحط الرجال میں مثالی تھی ،آپ گوناگوں خوبیوں کے مالک تھے، جامعِ کمالات و صفات اور یادگارِ اسلاف تھے،آپ نے امیر شریعت رابع امارت شرعیہ پٹنہ حضرت مولانا منت اللہ رحمانی نور اللہ مرقدہ کے صحبتِ بافیض سے کسبِ فیض کیا تھا، بریں بناء آپ پر علم وعمل کا رنگ چڑھا ہوا تھا، مزاج ومزاق اسلامی خدوخال میں ڈھلا ہوا تھا، حق گوئی و صاف گوئی اور جرأت و بیباکی…
-
ملی اداروں سے وابستہ حضرات کی خدمت میں چند معروضات امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے دنیا بھر میں سرکاری اداروں کے علاوہ بہت سے غیر سرکاری ادارے، تنظیمیں، این جی اوز اور آرگنائزیشن و فاؤنڈیشن کام کرتے ہیں؛ یہ ادارے اور تنظیمیں اپنے کام کی بنیاد پر لوگوں میں متعارف ہوا کرتے ہیں اور جب تک اپنے اصول و ضوابط پر کار بند رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت پر گامزن رہتے ہیں، اس کا وجود باقی رہتا ہے؛ ادارہ میں کام کرنے والوں کی پوری ٹیم ہوتی ہے، اس ٹیم میں ہرکوئ اپنی اپنی…