مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس
امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️
مصنوعی ذہانت
آج کل مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انتیلیجنس کا بڑا چرچہ ہے، یہ ایک سائنسی ایجاد ہے،جو ٹکنیکل کی دنیا میں سائنس دانوں کی بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے؛اس کے فوائد و مضرات پر بحث ہو رہی ہے، مستقبل میں انسانیت کے لئے یہ کس حد تک سود مند ثابت ہو سکتا ہے؟ اور کس طرح کے نقصانات پہنچا سکتا ہے؟ اس پر ماہرین کے درمیان ریسرچ جاری ہے؛لیکن اردو داں کا بڑا طبقہ بالخصوص مدارس سے منسلک حضرات اس سے ناواقف ہیں ،اس لئے آئیے ہم اس کا تعارف پیش کرتے ہیں تاکہ ہمیں معلوم ہو جانتے کہ یہ ہے کیا اور اس سے کس طرح کے کام لئی جا سکتے ہیں ؟
کمپیوٹر کا طریقئہ کار
مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کو مختصر میں اے آئی بھی کہتے ہیں؛ اس سے مراد ایسے کمپیوٹر پروگرامز یا مشینیں (روبوٹ )ہیں ،جس میں انسانی دماغ کی طرح کام کرنے کی صلاحیت ہو یعنی اس میں خود سے سیکھنے، سمجھنے، سوچنے اور بر وقت فیصلے کرنے کی صلاحیت ہو؛اسے مزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کمپیوٹر کے طریقئہ کار کو سمجھئے،کمپیوٹر کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم جو کچھ پروگرام اس میں رکھتے ہیں اور جس قدر رکھتے ہیں کمپیوٹر اسی کے مطابق ہمیں نتائج مہیا کراتا ہے مثلاً ہم ان پیج پر کوئی تحریر لکھ رہے ہیں اور اسے مختلف قسم کے خط سے مزین کرنا چاہتے ہیں تو جتنے خط ان پیج میں موجود ہیں ،اتنے ہی کا ہم استعمال کر پائیں گے، اگر ہم چاہیں کہ کمپیوٹر میں موجود خط کے علاوہ کمپیوٹر اپنے طور پر کوئی نیا خط مہیا کرے تو نہیں کرسکتا ہے۔
سائنس دانوں کی کوشش
سائنس دانوں کی کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ ہم ایسا کمپیوٹر پروگرام یا مشین ایجاد کر سکیں ،جو اپنے اندر موجود ڈیٹا کو استعمال کرکے اپنے طور پر بھی بہتر نتائج دے سکے جیسے کہ ایک صحیح الدماغ انسان اپنی ذہانت کا استعمال کرکے ایک ہی بات مختلف پیرائے میں بیان کر سکتا ہے یا ایک کام کو مختلف انداز میں انجام دے سکتا ہے، ویسے ہی یہ پروگرام اور مشین بھی کام کر سکے؛ 1950ء کی دہائی سے ہی سائنسدانوں نے انسانوں کی طرح کام کرنے والی مشینیں بنانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں،جس کا نتیجہ ہے کہ آج بڑی حد تک اس میں کامیابی مل چکی ہے ؛چنانچہ دنیا بھر کی مختلف کمپنیاں اپنی اپنی مصنوعی ذہانت تیار کر چکی ہیں اور بےشمار لوگ اسے استعمال بھی کر رہے ہیں ، مثلاً چاٹ جی پی ٹی اور بارڈ وغیرہ ۔
حاصل گفتگو
میرا اندازہ کہ آپ نے مصنوعی ذہانت کو سمجھ لیا ہوگا،اس تحریر میں بس اتنا ہی ،انشاء اللہ اگلی قسط میں ہم اس کی قسموں اور اس کے طریقئہ استعمال سے واقف کرائیں گے؛یہ ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے ،جس کے ہمارے مستقبل پر بہت بڑا اثر پڑنے کی صلاحیت ہے،پس ہم اردو داں طبقہ کو بھی اسے جاننا اور سمجھنا چاہئےتاکہ ہم بھی اس کا مفید استعمال کر سکیں۔
:دیگر مضمون
https://alamir.in/aaj-kuch-dard-mere-dil-me-sawa-hota-hai/
I thoroughly enjoyed reading your blog. The way you explained was particularly enlightening. Looking forward to more content like this. Great job!
thank you for comment
آپکا تبادلہ فکری ہے اور آپنے مصنوعی ذہانت پر بحث کو بہترین طریقے سے پیش کیا ہے۔ آپنے معلومات میں خوبصورتی سے بیان کی ہے کہ AI ہمارے مستقبل پر کیسے اثر انداز ہو سکتا ہے۔ تشکر!
شکریہ و جزاک اللہ خیرا الجزا
[…] ڈالی جائے گی۔ :یہ بھی پڑھیں https://alamir.in/masnoi-zihaanat-ki-qismen/ https://alamir.in/masnooi-zihaanat-yaani-artificial-inteligence/ http://مدارس میں آن لائن تعلیم – یاسرندیم الواجدی […]