اسد الدین اویسی کی شخصیت اور سیاست… قسطِ ثانی امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ مجلس کے قیام کا پس منظر ماقبل کی تحریر میں اسد الدین اویسی صاحب کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی تھی، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اسد صاحب جس جماعت کے صدر اور ایم پی ہیں، اس پر بھی کچھ گفتگو ہو جائے؛ کیوں کہ اس جماعت کا ماضی بہت متنازعہ رہا ہے، اس پر ہندوؤں کے خلاف سازش اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کا الزام لگایا جاتا ہے؛ بالخصوص بھارت سے حیدرآباد کے الحاق کے وقت اس کے کارکن کی…