• انشاء - شخصیات - علم و عمل

    حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب سے ملاقات و تأثرات

    حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب سے ملاقات و تأثرات امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ✍️   آج مولانا کا دہلی میں آخری دن تھا، رات بارہ بیس پر وطن مالوف کے لئے ٹرین تھی اور اس حقیر کو ملاقات کی تمنا تھی؛ بھیڑ بھاڑ اور جلسوں کی گہما گہمی میں ملنے کا من نہیں تھا، اس لئے کئی مدرسوں کے پروگرام میں شرکت کی دعوت ملی لیکن گیا نہیں، بالآخر فون کرکے وقت لیا اور مولانا نے بڑے خوش اسلوبی سے نو سے گیارہ بجے شب کا وقت دے دیا؛ مولانا کا قیام قریب ہی مسجد بادل بیگ لال کنواں دہلی…