شرم تم کو مگر نہیں آتی امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی :حیاء عنوان میں غالب مرحوم کے شعر کا ٹکڑا ہے، پورا شعر یوں ہے….ع کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ شرم تم کو مگر نہیں آتی حیا ایک ایسی اخلاقی صفت ہے جو انسان کو برائی سے روکتی ہے اور نیکی کی طرف راغب کرتی ہے؛ اخلاقِ رذیلہ سے بچاتی ہے اور اخلاق ِ حمیدہ کا عادی بناتی ہے اور یہ ایک ایسی قیمتی چیز ہے جو انسان کو عزت و وقار عطا کرتی ہے جبکہ بے حیائی انسان کو برائیوں کی طرف لے جاتی ہے؛ جس انسان میں…