بہار کے مسلمان پرشانت کشور سے ہوشیار رہیں امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ✍️ جن سراج تحریک پرشانت کشور جن سُراج تحریک کے بانی ہیں، یہ پچھلے دو سال سے بہار کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے لئے سیاسی زمین ہموار کرنے میں لگے ہوئے ہیں ؛ اس سے پہلے وہ سیاسی جماعتوں کے لئے انتخابی حکمت عملی تیار کرتے تھے اور اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی رہے ہیں، اس کامیابی نے انہیں اپنے لئے سیاسی مقام حاصل کرنے کی چاہت پیدا کر دی ہے؛ چنانچہ انہوں نے گاندھی جی کے یومِ پیدائش پر سیاسی جماعت تشکیل…