انتخاب کے تعلق سے ایک مشورہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ عوامی رجحان ملک میں اٹھارہویں لوک سبھا کے لئے انتخاب جاری ہے، دو مرحلہ کی ووٹنگ ہو گئ ہے اور پانچ مرحلے کا باقی ہے ؛ان دو مرحلوں کی ووٹنگ میں عوامی رجحان حزب مخالف کے حق میں دیکھنے کو ملا ہے، جس سے حکمراں جماعت کے شکست کی امیدیں بندھی ہیں لیکن دو سیٹوں پر خرد برد کر حکمران پارٹی کی بلا مقابلہ جیت ،حزب مخالف کے امیدواروں کی پرچئہ نامزدگی کی واپسی اور ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار میں گڑبڑی کی خبروں سے اپوزیشن کے جیت کی…