مسئلہ اوقاف میں وکلاء سے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا دلچسپ مکالمہ پیشکش:امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ (١٨٦٣ء- ١٩٤٣ء) کے نام و مقام سے کون واقف نہیں ہے؟ اور آپ کے تبحر علمی کی کس کو خبر نہیں ہے؟علوم نبویہ کے خوشہ چیں اچھی طرح جانتے ہیں کہ اکابر دیوبند میں ایک ایسا معتبر و مستند نام ہے، جس نے اپنے مابعد والوں کے لیے علوم و معارف کا ایسا بحر بیکراں چھوڑا ہے کہ علم کے شیدائی غوطہ لگا کر تھک جائیں گے مگر تمام لعل و گوہر تک…
-
-
وقف املاک پر اپنوں کی دست درازی امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ اے دل تری بربادی کے آثار بہت ہیں =شہکار کے بہروپ میں فن کار بہت ہیں یہ وقت کی سازش ہے کہ سورج کی شرارت =سائے مری دیوار کے اس پار بہت ہیں وقف ایکٹ وقف ایکٹ ٢٠١٣ ء میں ترمیم کی خبر سے امت کا بیدار مغز طبقہ پریشان تھا اور اس سلسلے میں اپنی تشویش کے اظہار کے ساتھ دعاء گو تھا کہ وقف ترمیمی بل پاس نہ ہو سکے؛ اللہ اللہ کرکے یہ بلا فی الحال ٹل گئی کہ حزب مخالف کی سخت مخالفت کی وجہ…
-
عیدِ قرباں نفس کی قربانی کا تجدیدِ عہد امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ✍️ :ماہ ذی الحجہ ماہ ذی الحجہ کا پہلا عشرہ انتہائی فضائل و برکات کا حامل ہے، اس میں دو عبادت بہت خاص ہے، ایک حج اور دوسرا قربانی؛ اول الذکر رب العالمین کی محبت میں اپنے وجود کو فنا کردینے اور عشقِ حقیقی کو قلب و جگر میں جذب کر کے محبوب کی خوشنودی حاصل کرنے کا نام ہے، اور ثانی الذکر رب العالمین کے اشارے پر جان و مال کے ساتھ خواہشات و مرضیات کی قربانی کے لئے تجدیدِ عہد کا علامتی اظہار ہے؛ یہ دونوں…
-
پانی پلانا:عظیم خدمتِ خلق امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ اس وقت قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کے مختلف خطوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور لوگ پانی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ، ایسے میں صاحبِ حیثیت لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور ضرورت مندوں کے لئے پانی کا نظم کرنا چاہیے؛ اسلام میں پیاسوں کو پانی پلانا اور ضرورت مندوں تک پانی پہنچانا، بڑے ثواب کا کام ہے، بظاہر یہ ایک معمولی عمل ہے لیکن احادیث میں اس پر غیر معمولی ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے اور جنت کی بشارت دی گئی ہے ؛ احادیث شریفہ…
-
پانی کا بحران اور اسلامی تعلیمات امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی) کے مطابق دنیا میں تقریباً چار سو ایسے علاقے ہیں، جہاں شدید آبی مسائل ہیں اور ان علاقوں میں دنیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ یعنی ڈھائی ارب سے زائد لوگ رہتے ہیں ؛ ان میں بھی بعض علاقے وہ ہیں، جہاں ’انتہائی شدید آبی مسائل‘ کا سامنا ہے اور ان خطوں میں تقریباً پونے دو ارب افراد رہ رہے ہیں، جو انسانی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہے؛ ڈبلیو آر آئی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ دنیا…
-
گرمی کی شدت، جہنم اور عبرت امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :ریکارڈ توڑ گرمی آج کل ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے ، ماہرین موسمیات کی مانیں تو پچھلے اسی سال کے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور آگے اس سے بھی سخت گرمی پڑنے کے امکانات ہیں؛ سال بسال :گرمی میں شدت کے بہت سارے سائنسی وجوہات ہیں، مثلاً کل کارخانوں کی زیادتی، پیڑ پودوں کی تیزی سے کٹائی، بڑھتی فضائی آلودگی وغیرہ؛ یہ سارے وجوہات مسلم ہیں مگر حدیث شریف میں ایک اور حقیقت کی طرف رہنمائی کی گئی ہے، جسے عموماً نظر انداز کر دیا جاتا ہے، بحیثیت مؤمن…
-
… دنیا میں ہی معاملات درست کر لیجئے ورنہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :معاملات کی صفائی اسلام میں معاملات کی صفائی پر بہت زور دیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی پر قرآن وحدیث میں سخت وعیدیں نازل ہوئی ہیں؛ مسلم شریف میں ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے ؟‘‘ صحابہ نے کہا : ہمارے نزدیک مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس نہ درہم ہو ، نہ کوئی ساز و سامان؛ آپ نے فرمایا : میری امت کا مفلس…
-
مدرسۃ البنات کا مختصر المیعاد نصاب امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :مدرسۃ البنات ملک کے طول و عرض میں لڑکیوں کے لیے جگہ جگہ مدرسۃ البنات قائم ہیں،ان میں بعض اقامتی ہیں اور بعض غیر اقامتی ؛ اقامتی ہو یا غیر اقامتی، عموماً ان مدرسۃ البنات میں مختصر المیعاد نصاب ( پانچ سالہ) پڑھائے جاتے ہیں؛ ان مدرسۃ البنات کا اتنا فائدہ ضرور ہے کہ قوم کی بیٹیوں میں دینی شعور بیدار ہو جاتا ہے، دین کی بنیادی وضروری معلومات حاصل کر لیتی ہیں، جس سے خود بھی دینی و اسلامی زندگی گزار لیتی ہیں اور اپنی اولاد کی بھی دینی…
-
طلبئہ مدارس کی گھٹتی تعداد کے اسباب امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :مدارس میں پڑھنے والوں کی تعداد کورونا کے بعد مدارس میں پڑھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئ ہے ، بطورِ خاص درسِ نظامی کے آٹھ سالہ مروجہ نصاب کے تحت پڑھنے والوں میں زیادہ کمی آئ ہے؛ پہلے یہ تعداد چار فیصد تھی جو کہ کورونا کے بعد گھٹ کر دو سے ڈھائی فیصد تک رہ گئ اور دن بدن اس میں اضافہ ہی ہو رہا ہے؛ اس کے کئ اسباب بیان کئے جاتے ہیں، مثلاً دینی علوم سے بیزاری اور دنیاوی فنون کی برتری،معاشی نقطئہ…
-
اولاد کی کردار کشی میں والدین کا کردار امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ بچوں کی تربیت بچوں کی تربیت میں سب سے بڑا دخل والدین کا ہوتا ہے، والدین جس مزاج و مزاق کے ہوتے ہیں، بچے بھی غیر محسوس طریقے سے اسی مزاج و مزاق میں ڈھلتے چلے جاتے ہیں؛بریں بناء قرآن و حدیث میں بار بار والدین کو بچوں کی تعلیم وتربیت کے تعلق سے آگاہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ والدین کا بچوں کے تئیں سب سے بڑی ذمہ داری اور اہم فریضہ ہے لیکن والدین اپنی اس ذمہ داری کو نہ سمجھ رہے…