• شخصیات - علم و عمل

    موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس

    موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس مولانا عبد الصمد قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحۂ ارتحال پر خصوصی تحریر  امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️  مولانا عبد الصمد قاسمی نور اللہ مرقدہ سابق استاد افضل المعارف الہ آباد کو انتقال ہوئے دو دن گزر گئے لیکن قلب پر ان کے اچانک وفات کا گہرا صدمہ ہے؛ مولانا میرے گاؤں (جتوکا دربھنگہ) کے جید عالم تھے اور انہیں گاؤں کے سب سے پہلے قاسمی ہونے کا شرف حاصل تھا، ١٩٨٩ء-١٩٩٠ء کی فراغت تھی؛ مولانا عالمانہ وقار کے حامل، با اخلاق و با کردار، سنجیدگی و متانت کے پیکر، کم گو…

  • انشاء - شخصیات - علم و عمل

    حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب سے ملاقات و تأثرات

    حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب سے ملاقات و تأثرات امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ✍️   آج مولانا کا دہلی میں آخری دن تھا، رات بارہ بیس پر وطن مالوف کے لئے ٹرین تھی اور اس حقیر کو ملاقات کی تمنا تھی؛ بھیڑ بھاڑ اور جلسوں کی گہما گہمی میں ملنے کا من نہیں تھا، اس لئے کئی مدرسوں کے پروگرام میں شرکت کی دعوت ملی لیکن گیا نہیں، بالآخر فون کرکے وقت لیا اور مولانا نے بڑے خوش اسلوبی سے نو سے گیارہ بجے شب کا وقت دے دیا؛ مولانا کا قیام قریب ہی مسجد بادل بیگ لال کنواں دہلی…

  • سبق آموز واقعات - علم و عمل

    ایمان و اخلاق سب سے گراں قدر ہیں

    ایمان و اخلاق سب سے گراں قدر ہیں پیشکش: امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی وہ غریب فقیر تھا، پرانے چیتھڑے تن پر ڈالے ہوئے بھوکا پیٹ ، پاؤں ننگے، اس کا نسب بھی معلوم نہ تھا؛ نہ مال نہ منصب نہ خاندان، کوئی گھر نہیں جس میں آرام کرتا ، نہ کوئی اثاثہ، اپنی ہتھیلیوں سے عام کنوؤں سے پانی پی لیتا؛ مسجد میں سو جاتا، ہاتھ تکیہ ہوتا اور پتھریلی زمین بستر لیکن ساتھ ہی وہ اللہ کا ذکر کرتا ، کتاب الہی کی تلاوت زبان پر رہتی، نماز اور جہاد میں صف اول میں نظر آتا۔ ایک دن رسول…

  • سیاست - علم و عمل

    شمالی غزہ میں تاریخ کی بدترین نسل کشی جاری

    شمالی غزہ میں تاریخ کی بدترین نسل کشی جاری امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں گذشتہ انیس روز سے وحشیانہ کارروائی جاری ہے، شمالی غزہ کا مکمل ناکہ بندی کر کے جبالیہ اور بیت لاہیہ کے علاقوں میں فلسطینیوں کا بدترین قتل عام کیا جا رہا ہے؛  پانی، خوراک اور دوائیوں کی فراہمی کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، امدادی کارکنوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے، مردوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور عورتوں اور بچوں کو بھوکوں مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔  فلسطینی…

  • سیاست - صحت - علم و عمل - معیشت

    غزہ میں سنگین انسانی بحران

    غزہ میں سنگین انسانی بحران امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ شہداء اور زخمیوں کی تعداد اکتوبر ۲۰۲۳ء کی ۷؍ تاریخ سے تاحال غزہ کے باشندوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے؛ نہتے بچوں، بوڑھوں، خواتین حتیٰ کہ پناہ گزین کیمپوں میں موجود معصوم انسانوں اور ہسپتالوں میں موجود زخمیوں اور بیماروں پر بمباری جاری ہے؛ جس سے اب تک ساڑھے بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، ایک لاکھ کے قریب شدید زخمی ہیں اور تقریباً بارہ ہزار لاپتہ ہیں، جن کے ملبہ کے نیچے دبے ہونے کا امکان ہے، ان شہیدوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے…

  • انشاء - علم و عمل

    یحیٰ سنوار: ہم سے بزمِ شہادت کو رونق ملی

    یحیٰ سنوار:  ہم سے بزمِ شہادت کو رونق ملی امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️   اللہ کی راہ میں، اللہ کے لیے، اللہ کے باغیوں سے لڑتے ہوئے جان جاں آفریں کے سپرد کر دینا شہادت کہلاتا ہے؛ شہادت نصیبہ وروں کا حصہ ہے اور ایک عاشقِ زار مومن کا مطلوب و مقصود بھی؛ قرآن و حدیث میں شہید کے مرتبے کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے، تمام آیات و احادیث کے علاوہ شہادت کی فضیلت کے لئے اتنی بات کافی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی آرزو کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ”اس ذات کی قسم…

  • سیاست - علم و عمل - متفرقات

    بہار میں ماحول بگاڑنے کی سازش

    بہار میں ماحول بگاڑنے کی سازش امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️   مرکز کی حکمراں جماعت کی پالیسی کا حصہ ہے کہ ہندو مسلم کے نام پر ماحول خراب کیا جائے اور برادرن وطن کے ووٹ کو متحد کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ انتخابات میں راست فائدہ ان کی جماعت کو پہنچے؛ اسی پالیسی پر چل کر آج تک یہ کامیاب ہوئے ہیں اور اب بھی اسی ڈگر پر چل رہے ہیں؛ آپ غور کریں گے تو محسوس کریں گے کہ آئندہ چند ماہ میں جن صوبوں میں انتخاب ہونا ہوتا ہے، وہاں یہ اس کے لئے اپنے پیادے استعمال…

  • اسلامیات - تعلیم و تربیت - علم و عمل

    اسبابِ ارتداد اور اس سے بچنے کی تدبیریں 

    اسبابِ ارتداد اور اس سے بچنے کی تدبیریں  ڈاکٹر مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی استاد عربی دارالعلوم دیوبند کی ”ایمان بچائیے“ کے عنوان سے ایک طویل تحریر ہے؛ اس میں آپ نے ایمان کی اہمیت، فضیلت، ضرورت اور حفاظت پر  مفصل روشنی ڈالی ہے اور تحریر کے اخیر میں ارتداد کے اسباب و علل کی نشاندہی کے ساتھ اس کے سدِ باب کے طریقے بھی بتلائے ہیں؛ یہ مکمل تحریر پڑھنے کے لائق ہے مگر چونکہ لمبی تحریر سے اکثر لوگ صرف نظر کرتے ہیں، اس لئے محض اخیر کا وہ حصہ جو اس وقت سلگتا ہوا مسئلہ ہے، اسے…

  • ادب و تاریخ - انشاء - علم و عمل

    طوفان الأقصى: اہلِ غزہ کو سلام

    طوفان الأقصى: اہلِ غزہ کو سلام امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ فلسطین انبیاء علیہم السلام کی سرزمین ہے، یہاں کے چپے چپے پر ان قدسی ہستیوں کے مقدسات و نشانات ہیں، یہاں کے ذرہ ذرہ میں ان کی خوشبو رچی بسی ہے؛قرآن کریم نے اس خطے کے بابرکت ہونے کی گواہی دی، مسجد اقصٰی کے میناروں سے نکلنے والی صدائے توحید یہاں گونجتی ہے، آقا صلی اللہ علیہ و سلم نے یہاں نبیوں کی امامت کی اور پھر یہیں سے رب کائنات سے راز و نیاز کے لئے جبرئیل علیہ السلام کی معیت میں عرشِ الہی کی طرف پا بہ رکاب…

  • علم و عمل - معاملات و معاشرت

    سیلاب زدگان کی امداد میں علماء و أئمہ کا مثالی کردار

    سیلاب زدگان کی امداد میں علماء و أئمہ کا مثالی کردار امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ بہار میں بھیانک سیلاب اس وقت  بہار کے شمال مشرق کے تقریباً گیارہ اضلاع بھیانک سیلاب کی زد میں ہے، اس سیلاب نے جان و مال کا بڑا نقصان کیا ہے، پوری کی پوری بستی غرق ہو گئ اور لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی پانی کی نذر ہو گئی؛ اس میں ضلع دربھنگہ اور سہرسہ بہت زیادہ متاثر ہے، کوسی ندی سے لگی بستیوں میں اس حقیر کا نانیہال جمال پور اور اس سے متصل بستی جھگڑوا، بھبھول، کھینسا، جلئ وغیرہ میں زیادہ…