بے حیائی کے مناظر اور ہمارے معاشرے کا المیہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ حیاء انسان کی فطری خوبیوں میں سے ایک ایسی عظیم صفت ہے جو نہ صرف اخلاقی بلندی عطاء کرتی ہے بلکہ روحانی پاکیزگی اور معاشرتی حسن کا ذریعہ بھی بنتی ہے؛ حیاء نام ہے شرم، جھجک یا نفسانی ناپسندیدگی کا اور شریعت میں حیاء دل کی وہ کیفیت ہے جو انسان کو گناہوں سے روکتی اور نیکی کی طرف مائل کرتی ہے؛ اسی لئے شریعت مطہرہ میں حیاء پر بہت زور دیا گیا ہے، نبی اکرم ﷺ…