ایک روزہ سفر پٹنہ کے احوال و کوائف امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :تقریب رسم اجراء نانا محترم حضرت مولانا ہارون الرشید قاسمی نور اللہ مرقدہ سابق پرنسپل مدرسہ رحمانیہ سوپول دربھنگہ بہار وسابق شیخ الحدیث مدرسہ نورالعلوم گٹھامن پالن پور گجرات کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب “علم و فن کے نیر تاباں” (مرتبہ:ڈاکٹر نور السلام ندوی) کے تقریب رسم اجراء میں شرکت کے لئے ٢٣ اکتوبر کی صبح پٹنہ پہنچا؛ صبح پانچ بجے گھر (جتوکا دربھنگہ) سے نکلا تھا اور نو بجے جائے قیام پر پہنچ گیا؛ رسم اجراء کی تقریب آل انڈیا ملی کونسل بہار کے زیر…