مخبروں کی خبر لیجئے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ :قرآن کریم کی تفسیر میں روزانہ بعد نماز فجر پندرہ بیس منٹ قرآن کریم کی تفسیر کرتا ہوں، جب تفسیر کرنا شروع کیا تھا تو آغاز معوذتین سے کیا، پہلے دن تفسیر میں ان دونوں سورتوں کا شانِ نزول بیان کیا اور مختصر اس کے فوائد پر روشنی ڈالی؛ فراغت کے بعد کمرہ میں آیا ہی تھا کہ ایک لحیم شحیم آدمی ادھیڑ عمر کا داخل ہوا، شرعی لباس میں ملبوس تھا البتہ چہرہ صنفِ نازک کے مشابہ تھا؛ کہنے لگا کہ امام صاحب آپ نے غلط تفسیر کی ہے، میں کہا…