مدارس کے خلاف سازش کا حصہ مت بنئے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ مدارس کے خلاف ہنگامہ آرائ چار پانچ دن قبل دہلی کے ایک مدرسہ میں ایک طالب علم کی موت واقع ہو گئی، موت کا سبب جسمانی تشدد ہے؛ یہ ایک ناقابلِ معافی جرم ہے، اس میں شریک افراد کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے اور سخت سے سخت دینی چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے سامانِ عبرت ہو؛ مدارس میں طلبہ کی مار پٹائی کی بالکل اجازت نہیں ہوتی ہے اور اس پر ذمہ داران وقتاً فوقتاً اساتذہ کو متنبہ کرتے رہتے ہیں؛ پھر بھی کبھی کوئی واقعہ اس…