یومِ اساتذہ پر اساتذۂ مدارس کی اشک شوئی کا عہد کیجئے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ یومِ اساتذہ ٥؍ستمبر کو بھارت میں اور ٥؍اکتوبر کو پوری دنیا میں یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے، بھارت میں یہ دن دوسرے صدر جمہوریہ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے؛ رادھا کرشنن جی تعلیم و تعلم سے دلچسپی رکھنے والے انسان تھے اور کئی علوم و فنون کے ماہر تھے؛ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ درس و تدریس میں گزارا اور ملک و بیرون ملک تدریسی خدمات انجام دی، ان کی تعلیمی خدمات…