دینی تحریکوں کو سیاست سے بچائیے امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ ملت اسلامیہ ہندیہ ایک نہایت نازک دور سے گزر رہی ہے، موجودہ حالات میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اور پھونک پھونک کر اٹھانے کی ضرورت ہے؛ ہر اقدام سے قبل اس کے ممکنہ مثبت و منفی اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ کہیں لمحوں کی غلطی صدیوں کی سزا میں نہ بدل جائے؛ مگر افسوس کہ ہم اکثر ایسے نازک موقع پر نفسیات سے مغلوب ہو کر ایسی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جن کا خمیازہ طویل مدت تک بھگتنا پڑتا ہے؛ ہماری سعی، جدوجہد اور…
-
-
امارت شرعیہ کی قیادت میں تحفظ اوقاف و بقائے دستور کی جد و جہد امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ امارتِ شرعیہ بہار، اُڑیسہ و جھارکھنڈ کے زیر اہتمام وقف قانون ٢٠٢٥ء کے خلاف ایک عظیم الشان اور تاریخی ”وقف بچاؤ، دستور بچاؤ“ کانفرنس کا انعقاد آج گاندھی میدان پٹنہ میں عمل میں آیا؛ یہ کانفرنس آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی رہنمائی میں وقف املاک کے تحفظ اور آئینی حقوق کی بقاء کے لیے ایک مؤثر آواز بن کر ابھری؛ اس کانفرنس کی صدارت امارتِ شرعیہ کے موجودہ امیر شریعت محترم جناب فیصل رحمانی صاحب نے فرمائی۔ یہ کانفرنس عوامی…
-
… مطالعہ کی میز سے کتاب” تم جیت سکتے ہو “کا تعارف امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ کامیاب لوگ کوئی الگ کام نہیں کرتے بلکہ ہر کام کو ایک منفرد انداز میں انجام دیتے ہیں۔ کتاب سے پہلی ملاقات یہ ٹیگ لائن” تم جیت سکتے ہو“ کے مصنف جناب شیو کھیڑا صاحب کا مرکزی خیال ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر انہوں نے یہ کتاب لکھی ہے؛ سال ٢٠٢١ء ء کی بات ہے، دربھنگہ میں معروف عالم دین مفتی آفتاب غازی صاحب سے ملاقات ہوئی؛ دورانِ گفتگو انہوں نے مجھ سے کہااگر دہلی میں” تم جیت سکتے ہیں“ کتاب کا…
-
بے حیائی کے مناظر اور ہمارے معاشرے کا المیہ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ حیاء انسان کی فطری خوبیوں میں سے ایک ایسی عظیم صفت ہے جو نہ صرف اخلاقی بلندی عطاء کرتی ہے بلکہ روحانی پاکیزگی اور معاشرتی حسن کا ذریعہ بھی بنتی ہے؛ حیاء نام ہے شرم، جھجک یا نفسانی ناپسندیدگی کا اور شریعت میں حیاء دل کی وہ کیفیت ہے جو انسان کو گناہوں سے روکتی اور نیکی کی طرف مائل کرتی ہے؛ اسی لئے شریعت مطہرہ میں حیاء پر بہت زور دیا گیا ہے، نبی اکرم ﷺ…
-
امارت شرعیہ: امانت کا تحفظ یا اقتدار کی کشمکش…؟ امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ بائیس اور پچیس تاریخ کو پٹنہ کی سرزمین دو مختلف جلسوں کی گواہ بنی، مقامات جداگانہ تھے، شرکاء بھی مختلف مگر دعویٰ یکساں کہ امارتِ شرعیہ کے اصل ذمہ دار ہم ہیں اور اکابرِ امت کی اس عظیم امانت کے سچے امین و پاسبان بھی ہم ہی ہیں؛ جب کہ دوسرا گروہ بددیانت، بدنیت اور امارتِ شرعیہ کی ساکھ کو مجروح کرنے والا ہے، جو اس مقدس ادارہ کو محض اپنے ذاتی و خاندانی مفادات کی نذر کرنا چاہتا ہے؛ شرکاء کی اکثریت اسی دعوے کی مالا…
-
مسجد نبوی کا وہ نوجوان امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ✍️ بعض چہرے، بعض لمحے اور بعض مقامات انسان کے شعور پر اس طرح ثبت ہو جاتے ہیں جیسے شبنم کی بوند کسی نازک کلی پر ٹِک جائے؛ ہلکی، خاموش مگر دیرپا، مدینہ طیبہ کے سفرِ سعادت میں ایسا ہی ایک لمحہ دل کی تختی پر ہمیشہ کے لیے کندہ ہو گیا۔ مسجد نبوی کی روحانی فضاء ستمبر 2023ء کی وہ روح پرور ساعتیں جب والدین کی معیت میں اس گناہگار کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی؛ مدینہ طیبہ کے خوشگوار قیام میں جمعہ کی تیاری کچھ یوں تھی کہ نو…
-
پاگلوں کی انجمن امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی ✍️ ابتدائیہ ابنِ صفی کی شہرہ آفاق جاسوسی ادب کا ایک کردار عمران ہے، عمران سیریز کا ایک عنوان” پاگلوں کی انجمن “ہے ؛آج جب تصاویر اور خبروں کے ذریعہ امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ کو کمزور کرنے اور توڑنے کی سازش کے سلسلے میں چند ناعاقبت اندیش افراد کی سرگرمیاں سامنے آئیں تو بے اختیار یہی عنوان ذہن پر چھا گیا، اس لئے یہی سرعنوان رکھ دیا۔ امارت شرعیہ کی تاریخی حیثیت امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ برصغیر کی ان معدودے چند تنظیموں میں سے ہے جو سو سال سے…
-
دہلی انتخاب اور مسلمان امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ صبح ووٹنگ ہے اور فی الحال رات کا ایک بج رہا ہے اور اس وقت یہ تحریر لکھ رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ ووٹنگ سے قبل آپ تک یہ تحریر پہنچ جائے بالخصوص دہلی کے مسلم ووٹر تک تاکہ سوجھ بوجھ کے ساتھ ووٹ کا استعمال کریں؛ مسلمان کشمکش میں ہیں کہ کسے ووٹ کریں؟ بی جے پی کو دے نہیں سکتے ہیں، عآپ نے مسلمانوں کے ساتھ گزشتہ پانچ سال میں جو چھلاوا کیا ہے، وہ جگ ظاہر ہے؛ مسلمان اس پارٹی سے بطورِ خاص پارٹی کے مکھیا کیجریوال سے…
-
دہلی انتخابی مہم کے چند واقعات امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ قومی راجدھانی دہلی میں کل ووٹنگ ہے اور آٹھ فروری کو کاؤنٹگ ہے؛ تقریباً ایک مہینہ سے زائد چلنے والے اس انتخابی مہم میں بہت سے ایسے واقعات دیکھنے کو ملے، جس میں ہمارے لئے عبرت و حسرت دونوں ہے؛ آئیے! ان میں سے چند آپ قارئین کی خدمت میں بھی پیش کروں۔ گزشہ کل کی بات ہے، بعد نماز مغرب میں مسجد کے گیٹ پر کھڑا تھا کہ ایک چھ سات سال کا بچہ آیا، ہاتھ میں قلم کاپی لئے ہوا تھا، آتے ہی اس نے پوچھا…
-
شکریہ دہلی کے ایل جی صاحب امیر معاویہ قاسمی دربھنگوی✍️ حسبِ سابق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ صاحب کی طرف سے *جشنِ جمہوریت پروگرام* کا دعوت نامہ آیا، یہ پروگرام دہلی کے گورنر کی طرف سے ہر سال یومِ جمہوریہ سے دو روز قبل ٢٤ جنوری کو رکھا جاتا ہے؛ اس میں حکومت دہلی کے سابق و موجودہ اعلیٰ افسران، وزیر اعلیٰ، ممبر پارلیمنٹ و ممبران اسمبلی، ریٹائرڈ و ورکنگ فوجی افسران و پولیس افسران، دہلی کے میئر و ڈپٹی میئر، مختلف علوم و فنون میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد اور تمام مذاہب کے مخصوص…